in

مسزجوناس کب بولیں گی؟میاخلیفہ کا پریانکاچوپڑاپرطنز

مسزجوناس کب بولیں گی؟میاخلیفہ کا پریانکاچوپڑاپرطنز

لبنانی نژاد امریکی اداکارہ میا خلیفہ منتظرہیں کہ بھارتی کسانوں کے احتجاج پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کب اپنی خاموشی ختم کریں گی۔

گزشتہ 2 ماہ سے زرعی قوانین کے خلاف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں اب بین القوامی سطح پرآوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بھارتی انتہا پسند ابھی امریکی گلوکار ریحانہ سے بھی نہ نمٹنے پائے تھے کہ میا خلیفہ نے بھی معاملے میں انٹری دےدی۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرمیا نے طنزیہ انداز میں پریانکا کو ان کے شوہرکے حوالے سے مخاطب کرتے ہوئے لکھا ” میں متجسس ہوں کہ مسز جوناس کسانوں کے معاملے پر کچھ بولنے والی ہیں ؟ پریانکا کی خاموشی گزشتہ سال اگست میں لبنان دھماکوں پرشکیرہ کی خاموشی جیسی ہے”۔

شکیرہ کے دادا دادی لبنان سے امریکہ جانے والے تارکین وطن تھے اسی لیےمیا خلیفہ کولگتا ہے کہ گلوکارہ نے دھماکہ متاثرین کی مدد کیلئے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔

میا نے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اپنے کھانے کی تصویربھی شیئرکی۔

بہت سے صارفین نے جوابی ٹویٹس میں میا کو بتایاکہ پریانکا دسمبر 2020 میں کسانوں کے حق میں بات کرچکی ہیں۔

ہزاروں کسان 26 نومبر سے نئی دہلی کے مضافات میں غیر منصفانہ قوانین اور زراعت کے شعبے کو نظرانداز کرنے پراحتجاج کر رہے ہیں۔

بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹرریلی کو دارالحکومت میں داخلے سے روکنے کیلئے پولیس نے پولیس انٹرنیٹ بند کرنے کے علاوہ سڑکوں پر کیلیں اور خار دار تاریں تک بچھائیں جس کے بعد یہ ریلی پُرتشدد احتجاج میں تبدیل ہوگئی تھی۔

اس سے قبل کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے بھی بھارتی کسانوں کی حمایت پربھارت اوٹاوا سے احتجاج کرچکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹیسلا نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی خرید لی لیکن اس اعلان کیساتھ ہی بٹ کوائن کہاں سے کہاں جا پہنچا؟ قدر میں ریکارڈ اضافہ

ٹیسلا نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی خرید لی لیکن اس اعلان کیساتھ ہی بٹ کوائن کہاں سے کہاں جا پہنچا؟ قدر میں ریکارڈ اضافہ

پی ڈی ایم اتحاد کو بڑا جھٹکا پنجاب میں ضمنی الیکشن کیلئے بڑی جماعت نے ن لیگ کو صاف جواب دیدیا

پی ڈی ایم اتحاد کو بڑا جھٹکا پنجاب میں ضمنی الیکشن کیلئے بڑی جماعت نے ن لیگ کو صاف جواب دیدیا