in

14 سال کی عمر میں ریپ ہوا لگا سلمان خان سے شادی تحفظ دے پاکستانی اداکارہ سومی علی دہائیوں بعد کھل کر بول پڑیں

14 سال کی عمر میں ریپ ہوا لگا سلمان خان سے شادی تحفظ دے پاکستانی اداکارہ سومی علی دہائیوں بعد کھل کر بول پڑیں

“14 سال کی عمر میں ریپ ہوا، لگا سلمان خان سے شادی تحفظ دے ” پاکستانی اداکارہ …

میامی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد سابق بالی ووڈ اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ ان کا بچپن میں ریپ ہوا تھا جس کے باعث وہ سمجھتی تھیں کہ سلمان خان سے شادی کرکے خود کو محفوظ بنالیں گی، ان کا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا وہ تو بالی ووڈ میں سلمان خان سے شادی کرنے کیلئے گئی تھیں۔

ہیلو میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں سومی علی نے بتایا کہ وہ امریکی شہر میامی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں جبکہ ان کے والد کراچی میں مقیم تھے۔ انہوں نے 1991 میں سلمان خان کی فلم میں نے پیار کیا دیکھی اور دل میں آیا کہ ان سے شادی کرنی ہے۔ اس وقت ان کی عمر صرف 16 سال تھی ، انہوں نے اپنے والد اور والدہ کو طرح طرح کے جھوٹ بول کر منایا اور ممبئی آگئیں۔

سومی علی کے مطابق جب وہ 14 برس کی تھیں تو میامی میں ان کا ریپ ہوا تھا اور امریکہ میں رہتے ہوئے وہ ایک نفسیاتی جنگ کا شکار تھیں، اس لیے انہیں لگتا تھا کہ اگر ان کی سلمان خان سے شادی ہوگئی تو انہیں تحفظ مل جائے گا، اسی مقصد کیلئے وہ ممبئی گئی تھیں۔

سومی علی کے مطابق انہوں نے جن فلموں میں کام کیا ہے وہ دیکھی جائیں تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کتنی “بڑی” اداکارہ تھیں، انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا ان کا مطمع نظر سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔

خیال رہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والی سومی علی چھوٹی عمر میں ہی امریکہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں سے انہوں نے بھارت کا رخ کیا اور بالی ووڈ کی 10 فلموں میں کام کیا۔

بھارت میں قیام کے دوران ان کے سلمان خان کے ساتھ معاشقے کے چرچے زبان زد عام رہے تھے تاہم ان کی شادی نہیں ہوسکی تھی۔ اپنے مختصر فلمی کریئر کے بعد سومی علی بھارت چھوڑ کر امریکہ واپس چلی گئی تھیں جہاں وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سابق چیف جسٹس کا کرتارپور گوردوارے کا دورہ

سابق چیف جسٹس کا کرتارپور گوردوارے کا دورہ

پیپلزپارٹی کااوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنیکا فیصلہ

پیپلزپارٹی کااوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنیکا فیصلہ