in

تنقید کرنےوالےمداح کوفلک شبیرکاکراراجواب

تنقید کرنےوالےمداح کوفلک شبیرکاکراراجواب

گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ خان سے اظہارمبحت پرتنقید کرنے والی فالوور کو کھری کھری سنا

شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پرخاصی ایکٹو یہ جوڑی مداحوں میں خاصی مقبول ہے،فلک شبیراکثرسارہ کو پھول دیتے ہوئے اظہار محبت کرتے رہتے ہیں ۔

انسٹاگرام پرشیئرکی جانے والی تازہ ویڈیو میں فلک گلاب کا پھول تھامے سارہ کوسرپرائز دینے ان کے پاس جا رہے ہیں، انہوں نے کیپشن میں لکھا ” میری ملکہ میں تمہارے پاس آرہا ہوں ”۔

لیکن سارہ کیلئے یہ سرپرائز خاتون صارف کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اپنے تبصرے میں توبہ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ ڈرامہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

اہلیہ کیلئے اظہارمحبت کے طریقہ کار سے متعلق ایسے الفاظ سننے پر فلک شبیربھی چپ نہ رہے اور فورا ہی صارف کو تشریف کے جانے کیلئے کہہ دیا۔

صرف فلک ہی نہیں ، سارہ بھی ان کی اس محبت کی پوری طرح سے معترف ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سارہ کا کہنا تھا ” جتنی آزادی اور خوشی سے میں اپنا کام اب کررہی ہوں اس سے پہلے میں نے کبھی نہیں کیا تھا۔ فلک مجھے اپنا شوق پورا کرنے کیلئے پوری سپورٹ اور آزادی دیتے ہیں۔ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے اورمیں چاہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہرعورت کو ایسا شوہردے جو چاہے کہ اس کی بیوی آگےبڑھے”۔

سارہ خان اور گلوکار فلک شبیرکے اچانک شادی کرنے سے دونوں کے مداحوں کو خاصی حیرت ہوئی تھی، 14 جولائی کو منگنی کے اعلان کے بعد اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کاآغازکیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: 2 بھائیوں کا مبینہ ذاتی دشمنی پرقتل

کراچی: 2 بھائیوں کا مبینہ ذاتی دشمنی پرقتل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان 95 رنز سے کامیاب

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان 95 رنز سے کامیاب