in

فلم کی شوٹنگ کیلئے گئے اداکار بوبی دیول کی امیدوں پر کسانوں نے پانی پھیر دیا زور دار جھٹکا دیدیا

فلم کی شوٹنگ کیلئے گئے اداکار بوبی دیول کی امیدوں پر کسانوں نے پانی پھیر دیا زور دار جھٹکا دیدیا

فلم کی شوٹنگ کیلئے گئے اداکار بوبی دیول کی امیدوں پر کسانوں نے پانی پھیر دیا، …

چندی گڑھ(ویب ڈیسک) بھارت میں احتجاجی کسانوں نے اداکار بوبی دیول کی پنجاب میں شوٹنگ رکوادی۔اداکار بوبی دیول کی آنے والی فلم”لو ہوسٹل“ کی ٹیم پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں شوٹنگ کے لیے پہنچی۔ تاہم حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے ایک گروپ نے فلم کی شوٹنگ رکوادی۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب میں بوبی دیول کی فلم کی شوٹنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔ کیونکہ بوبی دیول یا ان کی فیملی کے کسی بھی فرد نے کسانوں کے حق میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ کسانوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے تعلق ہونے کے باوجود دیول فیملی نہ ہی ان کے ساتھ کھڑی ہوئی اور نہ ہی انہیں سپورٹ کیا۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ بوبی دیول کی فیملی کے بھارتی حکومت بی جے پی کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ ان کے بڑے بھائی اور اداکار سنی دیول بی جے پی کے ممبر اور گورداس پور سے پارلیمنٹ کے ممبرہیں۔ جب کہ ان کی ان کی سوتیلی والدہ ہیما مالنی متھورا سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔

یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب ضلع پٹیالہ کے علاقے دیوی گڑھ کے قریب میہون گاؤں کے ایک گھر میں فلم کی شوٹنگ ہورہی تھی۔ پٹیالہ پولیس اسٹیشن کے انسپیکٹر ہرمن پریت سنگھ نے بتایاکہ ڈیڑھ سو سے دو سو کے قریب کسانوں کا ایک گروپ شوٹنگ کی جگہ پر پہنچا اور شوٹنگ روک دی۔ تاہم جس وقت یہ واقعہ پیش آیا بوبی دیول وہاں موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ فلم”لوہوسٹل“ ایک کرائم تھرلر فلم ہے۔ فلم میں بوبی دیول کے علاوہ وکرانت میسی اور سونیا ملہوترا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میانمار:مارشل لا لگانے والے جنرل من آنگ کون ہیں؟

میانمار:مارشل لا لگانے والے جنرل من آنگ کون ہیں؟

شاہجہاں کےبیٹوں کی کہانی”دارا”برطانوی اسٹریمنگ سروس پر

شاہجہاں کےبیٹوں کی کہانی”دارا”برطانوی اسٹریمنگ سروس پر