in

جیکولین فرنینڈس کا نیا گھر پہلے کس کا تھا؟

جیکولین فرنینڈس کا نیا گھر پہلے کس کا تھا؟

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اپنے نئے گھر میں منتقل ہوگئیں ۔

اداکارہ جیکولین فرنینڈز ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع نئے گھر میں منتقل ہوئی ہیں جس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ پہلے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ملکیت تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اس سے قبل گزشتہ کئی برسوں سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں کرائے پر لیے گھر میں رہائش پذیر تھیں، اس مکان میں پانچ بیڈروم ، ایک وسیع لینوگ ایریا اور ایک بالکونی ہےجبکہ اس گھر کی مالیت 7 کروڑ بھارتی روپے ہے ۔

یہ وہی گھر ہے جہاں 2018 میں پریانکا کی شادی ہوئی تھی جب تک وہ اسی گھر میں رہتی تھیں ،جیکولین دو سالوں سے باندرا میں نئے گھر کی تلاش میں تھیں۔

پنک ویلا کی رپورٹ کے مطابق یہ اپارٹمنٹ اب پریانکا کی ملکیت نہیں ہے،ان کی والدہ مدھو چوپڑا اور بھائی سدھارت چوپڑا اپنے یاری روڈ پر واقع اپارٹمنٹ میں واپس چلے گئے ہیں۔

اداکارہ جیکولین آئندہ دنوں میں سیف علی خان ، ارجن کپور اور یامی گوتم کے ساتھ فلم بھوت پولیس میں نظر آئیں گی،اس کے علاوہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ روہت شیٹی کی فلم سرکس کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف اداکار نصیر الدین شاہ بھارتی کسانوں کے حق میں سامنے آگئے بالی ووڈ پر بھی تنقید 

معروف اداکار نصیر الدین شاہ بھارتی کسانوں کے حق میں سامنے آگئے بالی ووڈ پر بھی تنقید 

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا