آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کرسٹوفر پالمر91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
آنجہانی کینیڈین اداکار بیک وقت فلم ٹی وی اور تھیٹر میں مقبول رہے، کرسٹوفر نے 1965میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی ساؤنڈ آف میوزک‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔
اداکار کرسٹوفر پالمر کو 82 سال کی عمر میں آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا، انہیں سب سے بڑی عمر میں آسکر ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔