in

بھارت کی ایک اور اداکارہ نے منگنی کرلی ساری پریم کہانی بھی سنادی

بھارت کی ایک اور اداکارہ نے منگنی کرلی ساری پریم کہانی بھی سنادی

بھارت کی ایک اور اداکارہ نے منگنی کرلی، ساری پریم کہانی بھی سنادی

سورس:   insta/nakshathra.nagesh

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹی وی میزبان و اداکارہ نکشتھرا ناگیش کی گزشتہ دنوں منگنی ہوئی اور اب وہ بہت جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نکشتھرا نے 21جنوری کو اپنے منگیتر راگھو کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے متعارف کروایا اور 26جنوری کو دونوں کی منگنی ہو گئی۔ نکشتھرا اور راگھو ایک دوسرے کو سکول سے ہی جانتے ہیں۔ راگھو سکول میں اداکارہ کے سینئرتھے۔ 

ٹائمز آف انڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں نکشتھرا کا کہنا تھا کہ ”ہم دونوںمیں سے کسے پہلے محبت ہوئی، یہ کہنا مشکل ہے لیکن محبت کا اظہار پہلے راگھو نے ہی کیا تھا۔ “ واضح رہے کہ نکشتھرا وانیویل اینڈ سن سنگر سمیت کئی ٹی وی شوز کی میزبانی کر چکی ہیں۔ وہ ڈانس شو’جوڑی نمبر ون‘ میں بطور امیدوار بھی شرکت کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ نیاگی، لکشمی سٹورز اور ونی رانی سمیت کئی ٹی وی سیریلز میں بھی کام کر چکی ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈرامہ’دیریلش ارطغرل‘نے امریکی خاتون کی زندگی بدل دی

ڈرامہ’دیریلش ارطغرل‘نے امریکی خاتون کی زندگی بدل دی

ڈاکوﺅں نے پاکستانی پولیس کو لوٹ لیا

ڈاکوﺅں نے پاکستانی پولیس کو لوٹ لیا