ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے 2018 میں بیٹی کی پیدائش کے بعد بڑھنے والے وزن کو محض آٹھ ماہ جسم سے ’ اتار ‘ پھینکا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کے گھر 2018 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے باعث اداکارہ کا وزن 25 کلو تک بر ھ گیا تھا تاہم حال ہی میں اداکارہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ حمل کے دوران ان کا اچھا خاصا وزن بڑھ گیا تھا، شوہر نے ان کا بہت ساتھ دیا ہے، وزن بڑھنے کے بعد انہیں بہت فیٹ شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا اور لوگ کہتے تھے ان کی زندگی اور کیرئیر اب رک گیا ہے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن کے دوران انہوں نے 8 ماہ میں 21 کلو وزن کم کیا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ نیہا دھوپیا بھارت کے مقبول ایڈوینچرس شو روڈیز کا حصہ ہیں اور وہ اپنے ایک پوڈ کاسٹ ‘نو فلٹر نیہا’ کی بھی میزبانی کرتی ہیں۔