in

میر ے دوست نے ادھار پیسوں کے بدلے زیادتی کی کوشش کی بگ باس سیزن 14 میں شامل راکھی ساونت نے ماضی کا دردناک قصہ بیان کر دیا 

میر ے دوست نے ادھار پیسوں کے بدلے زیادتی کی کوشش کی بگ باس سیزن 14 میں شامل راکھی ساونت نے ماضی کا دردناک قصہ بیان کر دیا 

” میر ے دوست نے ادھار پیسوں کے بدلے زیادتی کی کوشش کی “ بگ باس سیزن 14 میں شامل …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ کی متنازع شخصیت راکھی ساونت نے بگ باس 14 کی حالیہ قسط میں اپنی پریشان کن ازدواجی زندگی سمیت ماضی میں دوست کی جانب سے جنسی استحصال کا بھی انکشاف کیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ راکھی نے متنازع دعوﺅں کی بدولت بگ باس کا سیزن 14 ایک مرتبہ پھر ” ٹاک آف ٹاﺅن “ بن گیاہے ۔ 

راکھی ساونت نے بگ باس میں اپنے شریک حریف راہول وادیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ جب میری والدہ پہلا دورہ پڑنے پر ہسپتال میں داخل تھیں تو مجھے پیسوں کی اشد ضرورت تھی جس پر میں نے دوست سے پیسوں کے لیے مدد طلب کی تو اس نے ان کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

راکھی کا کہنا تھا کہ وہ مجھے اس شرط پر پیسے دینے کے لیے رضامند ہوگیا کہ میں اسے پیسے واپس کردوں گی، میں خوش تھی اور سوچ رہی تھی کہ وہ ایک بہت اچھا انسان ہے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس نے اگلے دن مجھ سے ملنے کو کہا اور جب وہ اس سے ملنے گئی تو اس نے مجھے کار میں بند کردیا اور مجھ سے کہا کہ راکھی اس دنیا میں مفت لنچ کی طرح کچھ بھی نہیں ہے، میں تمہیں پیسے دوں گا لیکن اس کے بدلے میں مجھے کیا فائدہ ملے گا؟راکھی کے مطابق انہوں نے دوست سے کہا کہ وہ اسے کچھ نہیں دے سکتی لیکن اس کے باوجود اس نے مجھ سے زیادتی کی کوشش کی اور میرے چیخنے اور منع کرنے پر مجھے گاڑی سے نیچے پھینک دیا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سبی میں دھماکا،متعدد افراد زخمی

سبی میں دھماکا،متعدد افراد زخمی

مریم نواز شریف کا قافلہ مظفرآباد جلسہ گاہ پہنچ گیا

مریم نواز شریف کا قافلہ مظفرآباد جلسہ گاہ پہنچ گیا