in

عاصم اظہرکا”غلط فہمی” بھارت میں ٹرینڈنگ پر

عاصم اظہرکا”غلط فہمی” بھارت میں ٹرینڈنگ پر

گلوکارعاصم اظہرکا گانا  غلط فہمی  ریلیز کے سال بھر بعد بھارت میں ٹرینڈ کررہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعاصم نے گانے کے بول شیئرکرتے ہوئے اپنے فالوورز کے ساتھ یہ کامیابی شیئرکی۔

اپنی ٹویٹ میں عاصم نے لکھا ” غلط فہمی ریلیز کے ایک سال بعد بھارت میں ٹرینڈکررہا ہے، یقینی طور پرفن کی کوئی حد نہیں اور یہ بہت خوبصورت بات ہے”۔

عاصم اظہر نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ یہ گانا میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے پر بھارت بھرمیں دوسرے نمبرپرٹرینڈ کررہا ہے۔
بعد میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گانا اسپاٹائف انڈیا میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈ ہورہا ہے۔

سال 2020 میں سب سے زیادہ ایکٹو رہنے والے عاصم نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ جلد نیا میوزک لارہے ہیں۔

یہ گانا اگست 2020 میں ریلیز ہونے والی لالی ووڈ فلم ” سُپراسٹار” میں شامل کیا گیا تھا جس کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور بلال اشرف شامل تھے جبکہ فلم کی ڈائریکشن احتشام الدین نے کی تھی۔

اس سے قبل 2020 میں ریلیز کیے گئے عاصم کے 2 گانوں “سوہنیا اور “تم تم ” بھی بہت پسند کیا گیا تھا جبکہ مئی میں عاصم اظہر کا گانا “جو تو نہ ملا ” یوٹیوب پر10 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، اس کے علاوہ کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں مومنہ مستحسن کے ساتھ گایا جانے والا گانا “تیراوہ پیار ” بھی 100 ملین کلب میں شامل ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے بھارتی شہریوں کو کھری کھری سنا ڈالیں 

بھارتی اداکارہ گوہر خان نے بھارتی شہریوں کو کھری کھری سنا ڈالیں 

کنگنا رناوت نے کسانوں کی حمایت پر بھارتی کرکٹرز کو دھوبی کا کتا قرار دیدیا

کنگنا رناوت نے کسانوں کی حمایت پر بھارتی کرکٹرز کو دھوبی کا کتا قرار دیدیا