in

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اہلیہ کو ایک کروڑ کے چار فلیٹس تحفے میں دیئے لیکن انہوں نے آگے سے کیا کیا ؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا 

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اہلیہ کو ایک کروڑ کے چار فلیٹس تحفے میں دیئے لیکن انہوں نے آگے سے کیا کیا ؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا 

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اہلیہ کو ایک کروڑ کے چار فلیٹس تحفے میں دیئے لیکن …

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے منایا دت کو 100 کروڑ کے 4 فلیٹس تحفے میں دے کر حیران کردیا تاہم اہلیہ نے فلیٹس لینے سے انکار کردیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے ممبئی میں اپنی اہلیہ منایا دت کو 100 کروڑ کے 4 فلیٹس تحفے میں دے کرحیران کردیا تاہم منایا نے تمام فلیٹس لینے سے انکار کرتے ہوئے واپس کردیے، تحفہ میں دیے گئے 2 فلیٹس تیسرے اور چوتھے فلور پر ہیں جب کہ باقی 2 فلیٹس پینٹ ہاو¿س کی صورت میں 11 ویں اور 12 ویں فلور پر ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنجے دت نے اہلیہ منایا دت کو فلیٹس کا تحفہ گزشتہ سال 23 دسمبر کو دیا تھا جب کہ اہلیہ نے تمام فلیٹس 29 دسمبر کو ہی واپس کردیے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ فلیٹس کی قیمت 26 کروڑ ہے تاہم سٹیٹ ایجنٹ کے مطابق اس کی قیمت 100 کروڑ سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی اہلیہ منایا دت کا تعلق مسلم گھرانے سے ہے اور ان کا اصل نام دلنواز شیخ ہے تاہم فلم کی دنیا میں انہوں نے اپنا نام منایا دت رکھا جب کہ سے 13 سال قبل 2008 میں گوا میں سنجے دت سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں جن کا نام شاہران اور اقرا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا

کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا

کیاپی ایس ایل میں پشاورزلمی کاترانہ ریحانہ گائیں گی؟

کیاپی ایس ایل میں پشاورزلمی کاترانہ ریحانہ گائیں گی؟