in

ارطغرل کی اداکارہ اصلاحان خاتون اور عائزہ خان مل کر کیا کرنے جا رہی ہیں؟ مداحوں کو خوشخبری سنادی

ارطغرل کی اداکارہ اصلاحان خاتون اور عائزہ خان مل کر کیا کرنے جا رہی ہیں؟ مداحوں کو خوشخبری سنادی

ارطغرل کی اداکارہ اصلاحان خاتون اور عائزہ خان مل کر کیا کرنے جا رہی ہیں؟ …

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ کلثوم علی الہان نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کے پاس ترکوں اور پاکستانیوں کو سنانے کے لیے ایک بہت اچھی خبر ہے۔ دوسری طرف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے بھی اسی روز انسٹاگرام سٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ترکی اور پاکستان کے جھنڈوں کے رنگ کا فیس ماسک پہن رکھا ہوتا ہے۔ اب عقدہ یہ وا ہوا ہے کہ کلثوم علی اور عائزہ خان دونوں معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی آئندہ لان کلیکشن کی ماڈلنگ کرنے جا رہی ہیں۔ 

ڈان ڈاٹ کام کے مطابق ماریہ بی کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں وہ عائزہ اور کلثوم کے ساتھ ہوتی ہے۔ انہی پوسٹس میں ماریہ بی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی اگلی لان کلیکشن میں ترک اور پاکستانی اداکارائیں ماڈلنگ کریں گی۔ ماریہ بی کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کلثوم علی اردو میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں۔ 

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں اہم پیشرفت بڑی گرفتاری

سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں اہم پیشرفت بڑی گرفتاری

امریکااور برطانیہ میں شدیدبرفباری، شہروں نے سفید چادر اوڑھ لی

امریکااور برطانیہ میں شدیدبرفباری، شہروں نے سفید چادر اوڑھ لی