in

گلی میں لڑائی سے پہلے بلال سعید کے گھر میں کتنی توڑ پھوڑ ہوچکی تھی؟ گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دل کھول کر رکھ دیا

گلی میں لڑائی سے پہلے بلال سعید کے گھر میں کتنی توڑ پھوڑ ہوچکی تھی؟ گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دل کھول کر رکھ دیا

گلی میں لڑائی سے پہلے بلال سعید کے گھر میں کتنی توڑ پھوڑ ہوچکی تھی؟ گلوکار نے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلی میں لڑائی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بلال سعید نے اپنے گھر کی ویڈیو شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ کس طرح ان کے ساتھ پرتشدد رویہ اپنایا گیا تھا جس پر انسان کے طور پر انہوں نے رد عمل کا اظہار کیا۔

بلال سعید کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا گھر سارا ہی اتھل پتھل ہے، ان کے بیڈ روم کی بڑی ایل سی ڈی اور شیشے توڑ دیے گئے ہیں اور جگہ جگہ کانچ بکھرا ہوا ہے۔

گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس سب کی صرف ایک جھلک ہے جو انہوں نے برداشت کیا ہے، انہوں نے اس بارے میں کبھی بات نہیں کی، لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ مشہور ہونے سے راحت ہی نہیں ملتی بلکہ بعض اوقات مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگوں کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں اور تشدد کو غلط سمجھتے ہیں لیکن یہ ان کا حق ہے کہ وہ خود کو اور اپنے پیاروں کو جسمانی اور زبانی تشدد سے محفوظ کریں۔

گلوکار نے کہا کہ انہیں اس بات پر کوئی فخر نہیں ہے کہ وہ لڑائی کا حصہ بنے لیکن وہ بھی تو انسان ہیں اور یہ سب اس سب کا رد عمل تھا جو انہوں نے برداشت کیا ہے۔ ’ مجھے افسوس ہے کہ میرے مداحوں کو میرا یہ چہرہ بھی دیکھنا پڑا اور میں تشدد کو نہ تو بڑھاوا دینا چاہتا ہوں اور نہ ہی اس کی حمایت کرتا ہوں۔‘

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر، قرض کی رقم15ارب کرنیکی ہدایت

پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر، قرض کی رقم15ارب کرنیکی ہدایت

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے