in

اذان سمیع اپنا پہلا میوزک البم “میں تیرا” ریلیزکرنے کیلئےتیار

اذان سمیع اپنا پہلا میوزک البم “میں تیرا” ریلیزکرنے کیلئےتیار

معروف میوزک کمپوزر اور گلوکار اذان سمیع خان نے اپنا پہلا سولو میوزک البم “میں تیرا” ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

اذان کے نئے البم کا ٹائٹل ‘میں تیرا’ ہے، البم کور اور ٹریک لسٹ کی رونمائی کے بعد البم کی فہرست سے پہلا گانا ‘میں تیرا’ بھی 10 فروری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔

میوزک البم میں اذان نے صرف اپنی آواز کا جادو نہیں جگایا بلکہ گیتوں کے بول ان کی زندگی سے جڑی سچی کہانیوں اور جذبات کی عکاسی کررہے ہیں۔

اذان سمیع خان کا کہنا ہے کہ وہ اس میوزک البم کو اپنی ذات سے جڑا رکھنا چاہتے تھے،البم کو ان کی سوانح حیات کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ زندگی کے اتار چڑھاؤ پر مبنی اس البم میں کسی سے پہلی مرتبہ محبت ہونے، کسی کا چہرہ ایک نظر میں بھا جانے سے لے کر دل کے ٹوٹ جانے تک کے تمام مراحل کا احاطہ بذریعہ موسیقی اور دلکش شاعری سے کیا گیا ہے۔

صرف یہی نہیں 9 گیتوں پر مشتمل ٹریک لسٹ میں انہوں نے معروف لیجنڈری استاد راحت فتح علی خان کے ساتھ مشترکہ طور پر گیت ‘میری سجنا رے’ بھی ریکارڈ کیا ہے۔

البم کی مکمل ٹریک لسٹ پر نظر ڈالیں تو ماہیا ، ڈھولنا، میں تیرا، جادوگری، عاشقی، تُو، زما اور ایک لمحہ نامی گیت اس البم میں شامل ہیں جبکہ اوریجنلز کے ساتھ ساتھ البم میں ایکوسٹک اور لائیو انداز پرمبنی گیت بھی البم کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل وہ پرے ہٹ لو ، سپر اسٹار اور پرواز ہے جنون جیسی سپر ہٹ فلموں میں سپر ہٹ گیت پیش کرکے داد سمیٹ چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور میں بیوی کو قتل کرنیوالا گرفتار، پولیس

لاہور میں بیوی کو قتل کرنیوالا گرفتار، پولیس

ویڈیو: ملیر میں زہریلے پانی سے کاشت ہونے والی سبزیاں

ویڈیو: ملیر میں زہریلے پانی سے کاشت ہونے والی سبزیاں