in

معروف بھارتی اداکارہ کو رات کو بیچ سڑک پر ہراسگی کا سامنا شراب کے نشے میں دھت لوگ کیا کرتے رہے؟ تفصیلات نے ہنگامہ برپا کردیا

معروف بھارتی اداکارہ کو رات کو بیچ سڑک پر ہراسگی کا سامنا شراب کے نشے میں دھت لوگ کیا کرتے رہے؟ تفصیلات نے ہنگامہ برپا کردیا

معروف بھارتی اداکارہ کو رات کو بیچ سڑک پر ہراسگی کا سامنا، شراب کے نشے میں …

سورس:   FileؕPixino

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ٹی وی کی ایک معروف اداکارہ کو ہراسگی کا نشانہ بنادیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مذکورہ اداکارہ بھارتی ٹیلی ویژن کا ایک جانا مانا چہرہ ہیں جو اپنے شوہر کے ہمراہ ایک فیملی ڈنر سے واپس جا رہی تھیں کہ راستے میں شراب کے نشے میں دھت چار ملزمان نے ان کا پیچھا شروع کر دیا اور گھر تک آ پہنچے۔ پولیس کو دی گئی رپورٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ 31جنوری کی رات وہ اپنے شوہر کے ہمراہ ڈنر سے وپس آ رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی کے سامنے ایک گاڑی سست رفتار میں چل رہی تھی۔

اداکارہ کے شوہر نے ہارن بجا کر اس سے راستہ لیا اور جب انہوں نے اوور ٹیک کیا تو ملزمان نے ان کا تعاقب شروع کر دیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ”ہمارا گھر وہاں سے قریب ہی تھا۔ میرے شوہر نے جان بوجھ کر متبادل راستہ اختیار کیا تاکہ ملزمان سے پیچھا چھڑا سکیں اور انہیں ہمارے گھر کے بارے میں معلوم نہ ہو مگر وہ ہمارے پیچھے ہی رہے۔ جب ہم گھر میں داخل ہوئے تو وہ گھر کے باہر کھڑے ہو کر ہمیں گالیاں دیتے رہے۔ اسی دوران ہم نے پولیس کو کال کی اور وہ آ کر ملزمان کو گرفتار کرکے لے گئی۔“

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈیل کی خبریں، پیپلزپارٹی جانے یا اسٹیبلشمنٹ، شاہد خاقان

ڈیل کی خبریں، پیپلزپارٹی جانے یا اسٹیبلشمنٹ، شاہد خاقان

سنجے دت کی اہلیہ  نے شوہر کا 100 کروڑ کا تحفہ واپس کردیا

سنجے دت کی اہلیہ  نے شوہر کا 100 کروڑ کا تحفہ واپس کردیا