لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف گلو کار بلال سعید نے جھگڑے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وضاحتی بیان جاری کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ہر انسان کو کسی بھی صنف سے قطع نظر وقار اور سلامتی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
Every human has the right to live with dignity and security, regardless of gender. I am a believer of peace, however I also believe in establishing boundaries when that peace is repeatedly compromised by another, regardless of gender.
— Bilal Saeed (@Bilalsaeedmusic) February 4, 2021
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلال سعید نے کہا کہ میں امن پر یقین رکھتا ہوں تاہم میں اپنی تعین کردہ حدود پر بھی یقین رکھتا ہوں اور اگر کوئی میرا سکون بار بار تباہ کرے گا تو صنف کو نظر انداز کرتے ہوئے میں رد عمل دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب کسی شخص کی حفاظت اور وقار کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور اسے بار بار خطرہ لاحق ہوجاتا ہے تو بدقسمتی سے اس کے پاس ردعمل ظاہر کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچتا ہے۔
When the safety and dignity of a person is violated and jeopardized over and over again, he unfortunately is left with no option but to react.
— Bilal Saeed (@Bilalsaeedmusic) February 4, 2021
واضح ر ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ معروف گلوکار بلال سعید ’ اڑ اڑ ‘ ٹانگیں چلا رہے ہیں اور ساتھ ہی مکوں کی بارش بھی کر رہے ہیں جبکہ وہاں موجود ڈولفن پولیس کے اہلکار مسلسل دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں ، یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین سش و پنج کا شکار تھے کہ آخر کار یہ کون ہیں تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سفید رنگ کے لباس میں ملبوس خاتون کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار بلال سعید کی بھابھی ہیں جبکہ دوسرا لڑکا ان کا بھائی ہے۔