in

پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید کی بھائی اور بھابھی پر ’ تشدد ‘ کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا 

پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید کی بھائی اور بھابھی پر ’ تشدد ‘ کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا 

پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید کی بھائی اور بھابھی پر ’ تشدد ‘ کی ویڈیو …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف ترین گلوکار بلال سعید کا گانا ’ باری ٹو ‘ آجکل خوب وائر ل ہو رہاہے جس کے باعث وہ شہہ سرخیوں میں ہیں اور ساتھ ہی پاکستان کے صف اول کے گلوکاروں میں شامل ہونے لگے ہیں لیکن اس تمام شہرت کے ساتھ اب ان کا سکینڈل بھی سامنے آ گیاہے ۔ گلوکار کی بھائی اور بھابھی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ معروف گلوکار بلال سعید ’ اُڑ اُڑ ‘ ٹانگیں چلا رہے ہیں اور ساتھ ہی مکوں کی بارش بھی کر رہے ہیں جبکہ وہاں موجود ڈولفن پولیس کے اہلکار مسلسل دونوں کے درمیان بیچ بچائو کروانے کی کوشش کر رہے ہیں ، یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین سش و پنج کا شکار تھے کہ آخر کار یہ کون ہیں تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سفید رنگ کے لباس میں ملبوس خاتون کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار بلال سعید کی بھابھی ہیں جبکہ دوسرا لڑکا ان کا بھائی ہے ۔

بلال سعید کا بھائی اور بھابھی پرتشدد اور اس جھگڑے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے اور نہ ہی گلوکارکی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا گیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل بلال سعید کا گانا ’ قبول ہے ‘ ریلیز ہوا جس میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ و ماڈل صباء قمر جلوہ گر ہوئیں ، اس گانے کے کچھ سین تاریخ مسجد وزیر خان میں فلمائے گئے اور یہ اقدام پاکستانیوں کو پسند نہیں آیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یونان: 2کروڑ سال پرانا درخت دریافت

یونان: 2کروڑ سال پرانا درخت دریافت

گلوکار بلال سعید کا جھگڑا، خاتون کو مارنےکی ویڈیو وائرل

گلوکار بلال سعید کا جھگڑا، خاتون کو مارنےکی ویڈیو وائرل