in

پروڈیوسرماہرہ خان کی”بارہواں کھلاڑی”میں کون کون شامل؟

پروڈیوسرماہرہ خان کی”بارہواں کھلاڑی”میں کون کون شامل؟

ماہرہ خان نے حال ہی میں فالوورز کو بتایا تھا کہ وہ ویب سیریز ” بارہواں کھلاڑی ” سے اپنے کیرئیرمیں بطور پروڈیوسرڈیبیو کررہی ہیں۔ ماہرہ کی جانب سے شیئرکیے جانے والے پوسٹر کو بھی خوب پزیرائی ملی۔ اب اس پراجیکٹ کے حوالے سے مزید دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

فلم کےڈائریکٹر عدنان سرورنے انسٹا پوسٹ میں ماہرہ خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کاسٹ کی تفصیلات بتائیں۔

فلم موٹرسائیکل گرل اور شاہ کے ڈائریکٹرنے لکھا ” ایک دلچسپ نیا پروجیکٹ، محبت کی مشقت” بارہواں کھلاڑی” جلد ٹیپ میڈ ٹی وی پر۔ اسے حیرت انگیزماہرہ خان اور نینا کاشف پروڈیوس کر رہی ہیں، بہترین پروڈیوسرز جن کی خواہش کی جاتی ہے”۔

پوسٹ کے مطابق فلم کی کاسٹ میں گلوکارعلی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر، شاہ ویرجعفری ، خاقان شاہنواز، ضرار خان ، میریوسف ، کنزہ ہاشمی ، سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور بہت سے دیگرشامل ہیں۔

کاسٹ میں معروف ناموں کے علاوہ چند نئے نام بھی شامل ہیں جنہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تصاویر شیئرکیں۔

ڈیبیوکرنے والے کانٹینٹ کری ایٹرخاقان شاہنوازنے پروڈیوسراورساتھی اداکاروں اورپروڈیوسر کے ساتھ تصاویرشیئرکرتے ہوئے اپنے تجربے کے حوالے سے بتایا۔

ماڈل ، اداکاراورفٹنس ٹرینر، ضرار خان نے ماہرہ خان اورنینا کاشف کے مشترکہ پروجیکٹ پرکام کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

میر یوسف نے بھی ماہرہ خان، نیناکاشف، عدنان سرور اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل ماہرہ اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ ویب سیریز کی کہانی دوستی، رشتوں، کامیابی و ناکامی، محبت اور ہمت کے اردگرد گھومتی ہے۔

بارہواں کھلاڑی کی کہانی شاہد گوہر نے لکھی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا میں برفانی طوفان،معمولات زندگی منجمد

امریکا میں برفانی طوفان،معمولات زندگی منجمد

ٹِک ٹاک کا اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

ٹِک ٹاک کا اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان