in

اداکار عامر خان نے دسمبر تک اپنا موبائل فون نمبر بند کردیا وجہ بھی انتہائی دلچسپ

اداکار عامر خان نے دسمبر تک اپنا موبائل فون نمبر بند کردیا وجہ بھی انتہائی دلچسپ

اداکار عامر خان نے دسمبر تک اپنا موبائل فون نمبر بند کردیا، وجہ بھی انتہائی …

سورس:   Twitter/Aamir Khan

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے ہیرو عامر خان نے دسمبر تک اپنا موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی انتہائی دلچسپ وجہ بھی بتادی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق عامر خان فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور اب انہوں نے فون استعمال نہ کرنے کا فیصلہ بھی اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی خاطر کیا ہے۔ 

عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ موبائل فون کے بہت زیادہ عادی ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کی نجی اور پیشہ وارانہ زندگی متاثر ہو رہی ہیں۔ تاہم وہ نہیں چاہتے کہ کوئی ان کے کام اور نجی زندگی کے درمیان آئے لہٰذا انہوں نے دسمبر میں لال سنگھ چڈھا کی ریلیز تک اپناموبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران عامر خان موبائل فون قطعی استعمال نہیں کریں گے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم کا شوگرکمیشن کی سفارشات پر ہرصورت عملدرآمد کافیصلہ

وزیراعظم کا شوگرکمیشن کی سفارشات پر ہرصورت عملدرآمد کافیصلہ

پرینیتی چوپڑا کی فلم’دا گرل آن دا ٹرین‘ کاٹریلر دیکھیں

پرینیتی چوپڑا کی فلم’دا گرل آن دا ٹرین‘ کاٹریلر دیکھیں