in

کیا عامر لیاقت اداکاری کرنے والے ہیں؟

کیا عامر لیاقت اداکاری کرنے والے ہیں؟

معروف میزبان عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے مداحوں تجسس میں مبتلا کردیا۔

عامر لیاقت نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک مزاحیہ ٹیلی فلم ’بس کرونا‘ کے سیٹ پر موجود ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ یہ ٹیلی فلم ایکسپریس ٹی وی پر پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس عامر لیاقت نے رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن بھی ایکسپریس ٹی وی پر ہی کی تھی ۔

تاہم عامر لیاقت کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ وہ ٹیلی فلم ’بس کرونا‘کے زریعے اداکاری کا دنیا میں ڈیبیو کرنے والے ہیں ۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے بھی ڈراما سیریل ’بھڑاس‘ کے ذریعے ایکٹنگ ڈیبیو کیا تھا۔

گزشتہ برس ڈاکٹرعامرلیاقت اوران کی اہلیہ میں 4 نومبر کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، دونوں نے اپنے فالوورز کو اس حوالے سے سوشل میڈیا پرآگاہ کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی وزٹ ویزہ کتنے عرصے کارآمد رہتاہے؟

سعودی وزٹ ویزہ کتنے عرصے کارآمد رہتاہے؟

چوری کے الزام میں گرفتار خواتین پر تشدد، 5 اہلکار معطل

چوری کے الزام میں گرفتار خواتین پر تشدد، 5 اہلکار معطل