in

بگ باس کےمتنازع ترین امیدوارسوامی اوم چل بسے

بگ باس کےمتنازع ترین امیدوارسوامی اوم چل بسے

مقبول ترین بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 10 کے متنازع ترین امیدوار سوامی اوم چل بسے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوامی اوم فالج کے باعث طبیعت بگڑنے کے بعد اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق سوامی اوم کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود ان کی طبیعت کمزوری کے باعث سنبھلی نہیں تھی، جس کے بعد انہیں فالج کا اٹیک ہوا اور 15 روز کے اندر چل بسے۔

سوامی اوم کی آخری رسومات دہلی کے نگم بودھ گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔

بگ باس سیزن 10 سے مشہور ہونے والے سوامی اوم کو شومیں انتہائی غیرمناسب حرکت کرنے پرنکال دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سوامی اوم کا شمار بگ باس سیزن 10 کے متنازع کنٹسٹنٹ میں کیا جاتا ہے اور انہیں شو میں غیر مناسب حرکت کرنے کے باعث نکال دیا گیا تھا۔

شو کے فارمیٹ کے تحت گھر کےارکان نے خراب رویے کے باعث ہفتہ وار کپتانی کیلئے سوامی کو مسترد کیا تھا جس پر طیش میں آ کرانہوں نے اپنے مقابلے میں منتخب کی جانے والی وی جے بانی پرایک کپ میں اپنا پیشاب پھینک دیا تھا۔ اس انتہائی نامناسب حرکت پر دہگر لوگوں نے سوامی کو ایک کمرے میں بند کیا اور بعد ازاں انتظامیہ نے انہیں بگ باس کے گھر سے نکال باہر کیا تھا۔

سوامی نے بگ باس کے میزبان سلمان خان پربھی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں آئی ایس آئی کاایجنٹ قرار دینے کے علاوہ بھارتی سیاستدان سونیا گاندھی کاکٹھ پتلی کہا تھا۔ متنازع امیدوار کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ سلمان خان نے میرے کھانے میں ڈرگز ملائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راولپنڈی ٹیسٹ: قومی ٹیم کا 17رکنی اسکواڈ برقرار

راولپنڈی ٹیسٹ: قومی ٹیم کا 17رکنی اسکواڈ برقرار

تکذیب نکاح کا کیس لوگ میرے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں اداکارہ میرا کا عدالت میں بیان 

تکذیب نکاح کا کیس لوگ میرے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں اداکارہ میرا کا عدالت میں بیان