in

شوہرپرکی جانےوالی تنقیدسےلطف اندوزہوئے،صرحااصغر

شوہرپرکی جانےوالی تنقیدسےلطف اندوزہوئے،صرحااصغر

دسمبر2020 کے اختتام پراچانک شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ صرحا اصغرنے مداحوں کو اپنے

یہ ملاقات صرحا کے شوبزمیں آنے سے کافی پہلے ہوئی جب وہ اے لیولز کے دوران اسکول کی سینیئردوست کی بہن کی شادی میں شریک ہوئی تھیں جبکہ عمریونیورسٹی کے طالبعلم تھے۔

ندا یاسرکے مارننگ شو میں شریک صرحا نے دلچسپ احوال سناتے ہوئے بتایا کہ پہلی ملاقات کے دوران عمرسے بات چیت نہیں ہوئی۔ دونوں کی دوستی کا آغاز 4 یا 5 ماہ بعد فیس بک پرایک دوسرے کوفرینڈ ریکوئسٹ بھیجنے پرہوا۔

صرحا نے عمرکو پسند کرنے کی وجوہات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ابو لمبے قد کے تھے تو مجھے ہمیشہ سے ایسے مرد متوجہ کرتے تھے،عمر کی عادات اچھی لگیں کیونکہ مجھے ایسے ہی مرد پسند ہیں جو خیال رکھنے ،عزت کرنے والے اور سمجھنے والے ہوں اور رشتوں کو طویل مدت کیلئے نبھا سکیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ عمر سے دوستی کے بعد گھروالوں کوبتانا مشکل مرحلہ تھا، میرے 3 بھائی اورایک بہن ہیں اور میں گھرمیں سب سے چھوٹی ہوں۔ سب سے پہلے دوسرے نمبروالے بھائی سے بات کی اور اس نے امی کو بتایا۔ عمر کے گھر والے ہمارے گھر آئے اور یوں بات آگے بڑھی۔

صرحا نے شادی کی تصاویروائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے نامناسب تبصروں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ عمر اور وزن کے حوالے سے شوہر پرکی جانے والی تنقید سے ہم محظوظ ہوئے اورخاموشی اختیار کی۔ ہم یہ دیکھ رہے تھے کہ کیسے لوگ آپ کا مذاق اڑاتے ہیں۔

سال 2015 میں ڈرامہ سیریل ” کھوٹ” سے کیریئر کا آغازکرنے والی سارہ نے ” ببن خالہ کی بیٹیاں” اور دیگر کئی ڈراموں کے بعد ڈرامہ سیریل ”پیار کے صدقے” میں پُراعتماد اداکاری سے خوب پسندیدگی حاصل کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میانمار: سول نافرمانی تحریک کا آغاز، اسپتالوں میں کام بند

میانمار: سول نافرمانی تحریک کا آغاز، اسپتالوں میں کام بند

Coronavirus

کروناوائرس: نجی کمپنی کو روسی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت