in

بھارتی کسانوں کی حمایت پرکنگنا،امریکی گلوکارہ ریحانہ پرآگ بگولا

بھارتی کسانوں کی حمایت پرکنگنا،امریکی گلوکارہ ریحانہ پرآگ بگولا

زرعی اصلاحات کے خلاف بھارتی کسانوں کے احتجاج کی گونج بین القوامی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

معروف امریکی پاپ اسٹارریحانہ نے گزشتہ 2 ماہ سے احتجاج کرنے والے کسانوں کے حق میں ٹویٹ کی جس پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے اپنے ہی کسانوں کو دہشتگرد قرار دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر101 ملین فالوورزرکھنے والی ریحانہ نے بھارتی کسانوں سے متعلق سی این این کی ایک رپورٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ” ہم اس حوالے سے بات کیوں نہیں کررہے ہیں ؟ ”۔

ریحانہ نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ”فارمرز پروٹیسٹ ” بھی لکھا۔

امریکی گلوکارہ کی مقبولیت کے باعث اس ٹویٹ کو بھی خوب پزیرائی ملی اور 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس ٹویٹ پربیشمارلائکس کے علاوہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ری ٹویٹ بھی کرچکے ہیں۔ لیکن کنگنا سمیت متعدد بھارتیوں نے اس اقدام کو اپنے ملکی معاملات میں غیرضروری مداخلت قرار دیا۔

کنگنا نے ریحانہ کیلئے جوابی ٹویٹ میں انہیں بیوقوف قرار دیتےہوئے لکھا ” کوئی بھی اس پر بات اس لیے نہیں کر رہا کیونکہ یہ کسان نہییں بلکہ وہ دہشتگرد ہیں جو انڈیا کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، تاکہ چین ہماری کمزور ٹوٹی ہوئی قوم پرقبضہ کرکے اسے امریکہ کی طرح چینی کالونی بنا سکے’۔ ہم تم بیوقوفوں کی طرح اپنی قوم نہیں بیچ رہے ”۔

واضح رہے کہ ہزاروں کی تعداد میں بھارتی کسان مودی سرکار کے نافذ کردہ 3 متنازع زرعی قوانین کے خلاف 2 ماہ سے دہلی کی سڑکوں پرسراپا احتجاج ہیں ، اس دوران انہیں موسم کی سختی کی پرواہ ہے نہ ہی پولیس تشدد کی۔

گزشتہ ہفتے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹرریلی کو دارالحکومت میں داخلے سے روکنے کیلئے پولیس نے پولیس انٹرنیٹ بند کرنے کے علاوہ سڑکوں پر کیلیں اور خار دار تاریں تک بچھائیں جس کے بعد یہ ریلی پُرتشدد احتجاج میں تبدیل ہوگئی تھی۔

اس سے قبل کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے بھی بھارتی کسانوں کی حمایت پربھارت اوٹاوا سے احتجاج کرچکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

PSX

اسٹاک مارکیٹ 3سال بعد 47ہزار کی سطح عبور کرگیا

ویکسین لگنےکےچند گھنٹےبعدپارک میں رننگ کی،ڈاکٹررانا

ویکسین لگنےکےچند گھنٹےبعدپارک میں رننگ کی،ڈاکٹررانا