in

شُوٹنگ کےپہلےہی روزسیف علی خان کی فلم کےسیٹ پرآتشزدگی

شُوٹنگ کےپہلےہی روزسیف علی خان کی فلم کےسیٹ پرآتشزدگی

حال ہی میں ویب سیریز ”تانڈو” کے متنازع ٹھہرنے کے بعد بالی ووڈ اداکارسیف علی کی نئی آنے والے فلم

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اداکارپربھاس نے اسی روزسوشل میڈیا پراس فلم کی شوٹنگ کے آغازسے متعلق پوسٹ میں بتایا تھا جس کی کاسٹ میں سیف علی خان بھی شامل ہیں۔

سیف علی خان نے بھی فلم کی تفصیلات انسٹاگرام پرشیئرکیں۔

لیکن شوٹنگ کے پہلے ہی روزفلم کے سیٹ پر دوسرے درجے کی آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ گزشتہ روزشام 4 بجے کے قریب گورے گاؤں ممبئی کے فلم سٹی میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت سیٹ پرتقریبا 60 افراد موجود تھے تاہم پربھاس اورسیف علی خان دونوں ہی وہاں موجود نہیں تھے۔

امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں لگی جس پر قابو پانے کیلئے 8 فائر انجنز، 5 جمبو ٹینکرز، واٹر ٹینکر اور ایک جے سی بھیجا گیا۔

فلمساز کو آگ کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

فلم ”ادی پرش ” اوم راوت بنا رہے ہیں جس میں سیف علی خان راون جبکہ پربھاس رام کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اس سے قبل سیف کی ویب سیریز ”تانڈو” پر بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے ہندو دیوتاؤں کی تذلیل کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آربھی درج کروائی گئی تھی جس کے بعد فلمسازوں کی معافی کے باوجود انتہا پسند جماعت کرنی سینا نے اسے بنانے والوں کی زبان کاٹنے پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔

اس تنازع کےبعد سیف علی خان کواضافی سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے ان کے گھر کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان ميں انسداد کرونا مہم کا آغاز ہوگیا

پاکستان ميں انسداد کرونا مہم کا آغاز ہوگیا

ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس اس سال سبکدوش ہوجائیں گے

ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس اس سال سبکدوش ہوجائیں گے