in

گلوکارہ شکیرا نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

گلوکارہ شکیرا نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

گلوکارہ شکیرا نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

نیویارک (آئی این پی) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں ۔ معروف کولمبین گلوکارہ اور واکا واکا گرل شکیرا نے منگل کو اپنی 44ویں سالگرہ منائی ۔ شکیرا ازابیل 2 فروری 1977 کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں جن کی ماں کولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں۔ شکیرا نے اپنا پہلا گانا 8 سال کی عمر میں خود لکھا تھا جبکہ 13 سال کی عمر میں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا۔ اِس دوران ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی مگر فیفاورلڈ کپ 2010 کے گانے واکا واکا سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور انہیں ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کرلیا گیا۔

ان کے گائے ہوئے دیگر گانوں میں ہپس ڈونٹ لائے اور بیوٹی فل لائر شامل ہیں جس نے انہیں مشہور ترین گلوکاراوں کی صف میں لا کھڑا کیا۔ 2010 میں شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ اس کے علاوہ انہیں گریمی اور ایم ٹی وی میوزک سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اے آر رحمان صرف چند لوگوں کے ساتھ ہی کیوں کام کرتے ہیں؟

اے آر رحمان صرف چند لوگوں کے ساتھ ہی کیوں کام کرتے ہیں؟

امتحانات سےقبل ماڈل پیپر جاری کیا جائیگا، سعید غنی

امتحانات سےقبل ماڈل پیپر جاری کیا جائیگا، سعید غنی