in

عائزہ خان اوراصلاحان خاتون ایک ساتھ کیوں؟

عائزہ خان اوراصلاحان خاتون ایک ساتھ کیوں؟

گزشتہ روزعائزہ کی پوسٹ نے مداحوں کے تجسس کو خوب ہوا دی تھی اوربیشتر نے یہ قیاس آرائیاں کیں

عائزہ تاحال تفصیلات سامنے نہیں لائیں لیکن بلی تھیلے سے باہرآچکی ہے۔

کچھ دلچسپ آنے کی نوید سنانے والی عائزہ نے تازہ انسٹا پوسٹ میں مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل ” ارطغرل غازی ” میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کلثوم علی کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” میری خوبصورت کلثوم علی کے ساتھ”۔

دوسری جانب کلثوم نے انسٹا اسٹوریز میں چند تصاویرشیئر کیں جن سے ان کے مداحوں کو علم ہوا کہ فیشن ڈیزائنرماریہ بی نے اپنی نئی کلیکشن کیلئے پاکستان اور ترکی سے 2 معروف چہروں عائزہ خان اور کلثوم علی کا انتخاب کیا ہے۔

ماریہ بی نے بھی عائزہ اورکلثوم کے ساتھ ویڈیو شیئرکی جس میں تُرک اداکارہ کی آمد خوبصورت انداز میں ” اسلام وعلیکم ” کہتے ہوئے ہورہی ہے۔

فیشن ڈیزائنر نے کیپشن میں بتایا کہ وہ ثقافت ، عقیدے اورمحبت کے اعتبار سے متحد 2 اقوام کے امتزاج کا جشن منارہی ہیں۔

انسٹاصارفین نے اس خبر پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے تبصروں میں نیک خواہشات بھیجیں۔

عائزہ خان نے حال ہی میں80 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ پاکستان کی سب سے مقبول انسٹا گرام سیلیبرٹی ہونے کا اعزازحاصل کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈینیئل پرل کیس:عمرشیخ کو فوری ڈیتھ سیل سے نکالنے کا حکم

ڈینیئل پرل کیس:عمرشیخ کو فوری ڈیتھ سیل سے نکالنے کا حکم

Khi Shahrah e Pakistan fog

کراچی کا موسم مرطوب رہنے کا امکان