in

شوٹنگ کے دوران بھارتی اداکارہ کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

شوٹنگ کے دوران بھارتی اداکارہ کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

شوٹنگ کے دوران بھارتی اداکارہ کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک) ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران بھارتی اداکارہ کو ہوٹل ملازم کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے پولیس سٹیشن میں اداکارہ کی جانب سے ہوٹل ملازم کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل میں ویب سیریز کی شوٹنگ کے بعد جیسے ہی اداکارہ کپڑے تبدیل کرنے کے لیے واش روم میں گئیں، اسی دوران ہوٹل کا ایک ملازم وہاں گھس گیا اور اداکارہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

ہوٹل کے ملازم نے اداکارہ کے منہ میں کپڑا بھی ٹھونس دیا تاکہ ان کے چیخنے کی آواز واش روم سے باہر نہ جاسکے تاہم اداکارہ ملازم کو دھکا دیکر تیزی سے باہر بھاگ گئی اور الارم بجادیا۔

پولیس کی جانب سے اداکارہ کی شناخت تو ظاہر نہیں کی گئی تاہم ہوٹل ملازم کی شناخت دلیشور مہانت کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف اداکارہ کو جنسی ہراساں کرنے سمیت دیگر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیف اورکرینہ کے ہاں دوسری اولاد متوقع بیٹا ہوگا یا بیٹی؟ نجومی پنڈت بھی میدان میں آگئے

سیف اورکرینہ کے ہاں دوسری اولاد متوقع بیٹا ہوگا یا بیٹی؟ نجومی پنڈت بھی میدان میں آگئے

ڈینیئل پرل کیس:عمرشیخ کو فوری ڈیتھ سیل سے نکالنے کا حکم

ڈینیئل پرل کیس:عمرشیخ کو فوری ڈیتھ سیل سے نکالنے کا حکم