پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اداکاری کے بعد پروڈکشن کی دنیا میں بھی انٹری دینے کیلئے تیار ہیں۔
انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے ایک تصویر فلم کا پوسٹر شیئر کیا،پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ یہ ایک او ٹی پی کی ویب سیریز ہے جس کا نام ’بارہواں کھلاڑی‘ ہے۔
ماہرہ خان نے سیریز سے متعلق بتایا کہ اس سیریز کی کہانی دوستی، رشتوں، کامیابی و ناکامی، محبت اور ہمت کے اردگرد گھومتی ہے۔
اس سیریز کی کہانی شاہد گوہر نے لکھی ہے جب کہ عدنان سرور اس کے ہدایت کار ہیں۔