in

بھارتی کامیڈین کپل شرما ’باپ‘ بن گئے

بھارتی کامیڈین کپل شرما ’باپ‘ بن گئے

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

کپل شرما نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر آج صبح اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو دی۔

کپل شرما نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ خدا نے ہمیں ایک بیٹے سے نوازا ہے، آپ سب کی دُعاؤں سے میری اہلیہ اور بیٹا دونوں ہی بالکل ٹھیک ہیں۔‘

کپل شرما نے مزید کہا کہ آپ سب کے محبتوں بھرے پیغامات اور دُعاؤں کا بہت شکریہ، میں اور میری اہلیہ ہمارے تمام مداحوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔‘

کپل کے بیٹے کی پیدائش کی خبر ملتے بالی ووڈ ستاروں سمیت معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا تانتہ بندھ گیا ۔

چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت کا معروف کامیڈی شو کامیڈی وتھ کپل شرما فروری کے ماہ سے بند کردیا جائے گا ہے جس سے متعلق ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے کپل شرما نے شو بند ہونے کی وجہ بتادی اور اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری بھی دی تھی۔

اُن سے ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ اپنا شو آف ایئر کیوں کر رہے ہیں؟ تو اس کے جواب میں کپل نے کہا کہ ان کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

انھوں نے کہا کہ اپنے دوسرے بچے کو خوش آمدید کہنے کے لیے میرا اپنی اہلیہ کے ساتھ ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ان کی شادی دسمبر 2018 میں گینی سے ہوئی تھی جبکہ سال 2019 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بشری انصاری نے پروگرام ریکارڈنگ کی ایسی تصویر شئیر کردی کہ دیکھ کر آپ بھی مسکرا اٹھیں

بشری انصاری نے پروگرام ریکارڈنگ کی ایسی تصویر شئیر کردی کہ دیکھ کر آپ بھی مسکرا اٹھیں

سندھ: کرونا کے باعث کل اموات 4 ہزار سے متجاوز

سندھ: کرونا کے باعث کل اموات 4 ہزار سے متجاوز