کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ بشری انصاری نے پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران کی ایک 35 سال پرانی تصویر شئیر کی ہے جس میں انہیں لیجنڈری اداکار معین اختر اور انور مقصود کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے،تصویر میں عجیب چیز ایک بھینس کی موجودگی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام میں بشری انصاری کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معین اختر نے بھینس کی رسی پکڑ رکھی ہےجبکہ انور مقصود بھینس کے دوسری جانب کھڑے ہیں جبکہ بشری انصاری معین اختر کے ساتھ کھڑی ہیں،بشری انصاری کا کہنا ہے کہ یہ تصویر 1986 میں ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران لی گئی۔