in

انوشکا نے بیٹی کے ساتھ اپنی پہلی تصویر شیئر کردی

Anushka and Virat

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ اپنی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔

انوشکا شرما نے سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’ومیکا‘ رکھا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا نے ومیکا کو ہاتھوں میں تھام رکھا ہے جبکہ وہ اور ویرات بیٹی کی طرف محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔

ویرات نے پوسٹ پر اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ اب اس فریم میں میری پوری دنیا ہے‘‘۔

انسٹاگرام پوسٹ میں انوشکا شرما نے لکھا کہ ’’ہم دونوں اپنی زندگی پیار محبت اور شکرگزاری کے ساتھ گزار رہے ہیں جبکہ ومیکا اسی نئی سطح پر لے آئی ہے‘‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’’اب ہمارے لیے نیند لینا بہت مشکل ہے لیکن آپ سب کی تمام تر دعاؤں اور محبت کا شکریہ‘‘۔

گزشتہ ماہ 11 جنوری کو بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انوشکا شرما نے بیٹی کی پہلی تصویر جاری کردی

انوشکا شرما نے بیٹی کی پہلی تصویر جاری کردی

پی ڈی ایم کی دھمکیاں کسی کام نہیں آئیں گی،فردوس عاشق

پی ڈی ایم کی دھمکیاں کسی کام نہیں آئیں گی،فردوس عاشق