in

بالی ووڈ کے نامور فلمساز دبئی میں گرفتار جیل منتقل

بالی ووڈ کے نامور فلمساز دبئی میں گرفتار جیل منتقل

بالی ووڈ کے نامور فلمساز دبئی میں گرفتار، جیل منتقل

دبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر گورانگ دوشی کو دبئی پولیس نے گرفتار کر کے جیل میں بند کردیا۔رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے پروڈیوسر گورانگ دوشی کو 7 روز قبل ایک مقدمے کے اندراج کے بعد گرفتار کیا گیا اور وہ اب تک جیل میں ہی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال گورانگ دوشی اپنے شو کی شوٹنگ کیلئے 150 افراد کی ٹیم لیکر دبئی گئے تھے لیکن شو کے فنانسر نے ہاتھ پیچھے ہٹا لیا تھا جس کے بعد ٹیم کو واپس بھارت آنا پڑا تھا۔

فلمساز پر ٹریول ایجنٹ نے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پروڈیوسر نے دو لاکھ درہم یعنی 40 لاکھ بھارتی روپے کی رقم ادا نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گورانگ دوشی کئی سپرہٹ فلمیں بنا چکے ہیں جس میں امیتابھ بچن کی فلم ’آنکھیں‘ بھی شامل ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Karachi Police

کراچی: بھائی کے قتل کے الزام میں چھوٹا بھائی گرفتار

انوشکا شرما نے بیٹی کی پہلی تصویر جاری کردی

انوشکا شرما نے بیٹی کی پہلی تصویر جاری کردی