in

معروف پاکستانی اداکارہ نیلو انتقال کرگئیں، شان نے تصدیق کردی

معروف پاکستانی اداکارہ نیلو انتقال کرگئیں، شان نے تصدیق کردی

پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ اور ہدایت کار ریاض شاہد کی بیوی نیلو انتقال کرگئیں۔ ان کے بیٹے اداکار شان شاہد نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی۔

ماضی کی مشہور اداکارہ، ہدایتکار ریاض شاہد کی بیوی نیلو تقریباً 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اداکار شان شاہد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نیلو کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کر رہا ہوں، وہ اپنے خالق حقیقی کے پاس چلی گئی ہیں۔

اداکارہ نیلو نے 1956 میں فلم ’بھوانی جنکشن‘ سے اپنی کیریئر کا آغاز کیا، اس وقت ان کی عمر صرف 12 برس تھی۔ ان کی یادگار فلموں میں زرقہ، دو راستے، گھونگھٹ اور راستے شامل ہیں جبکہ انہیں فلم زرقہ میں بہترین اداکاری کیلئے نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

فلم سات لاکھ میں نیلو پر فلمایا گیا گانا ’’آئے موسم رنگیلے سہانے‘‘ اُن کی پہچان بن گیا۔

انہوں نے سرگودھا کے نواحی قصبے بھیرہ کے مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی، ان کا اصل نام سنتھیا الیگزینڈر  تھا جو فلمی دنیا میں قدم رکھنے پر تبدیل کرکے نیلو رکھا گیا، معروف ہدایتکار ریاض شاہد سے شادی کے بعد ایک بار پھر نام تبدیل کرتے ہوئے عابدہ رکھ لیا تھا۔

فروری 1965ء میں نیلو نے ایک شو کے منتظمین کی جانب سے رقص کیلئے دباؤ ڈالنے پر خواب آور گولیاں کھالی تھیں، تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں سے وہ صحتیاب ہوگئیں، جس کے بعد حبیب جالب نے ان پر ایک نظم ’’نیلو‘‘ تحریک کی تھی، اس کا مصرعہ ’’رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے‘‘ کافی مشہور ہوا، اس نظم کو بعد ازاں نیلو پر ہی فلم ’’زرقہ‘‘ میں فلمایا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان براڈشیٹ کودفن کیوں کرناچاہتےہیں، عارف حمیدکاانکشاف

عمران خان براڈشیٹ کودفن کیوں کرناچاہتےہیں، عارف حمیدکاانکشاف

Child abuse Depression-TrinetteLucas-option 2-Sept 9

راولپنڈی: بھتیجی کا ریپ و قتل، چچا کو سزائے موت