ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاو لہ کے گھر کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں، یہ گھر اداکارہ کے دادا نے 1940 میں خریدا تھا جس کی حال ہی میں جوہی چاولہ نے مرمت کروائی ہے اور یہ ذمہ داری سری لنکا کے مشہور آرکیٹکٹ چنا داس واٹے کو سونپی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسی آرکیٹکٹ کے ساتھ جوہی چاولہ کے شوہر جے مہتا پہلے بھی کئی پروجیکٹس پر کام کرچکے ہیں، انہیں آرٹ کلیکشن کا شوق ہے، جو ان کے گھر سے بھی جھلکتا ہے۔ واضح رہے کہ جوہی چاولہ اور ان کے شوہر اپنے دو بچوں کے ساتھ اسی گھر کے دو سرے فلور میں رہتے ہیں۔
بتایاگیا ہے کہ ٹیریس کو حال میں سنوارا گیا ہے جہاں بیٹھنے کی کافی جگہ ہے، جس میں لال اور نارنگی رنگ کافی شاندار لگ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا یہ گھر ماڈرن آرٹ کو دھیان میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا، اس کے بیک گراونڈ میں ممبئی کی اونچی اونچی عمارتیں ہیں۔