in

’آپ عامر خان سے شادی کب کر رہی ہیں‘ مداح نے فاطمہ ثنا شیخ سے سوال پوچھ لیا

’آپ عامر خان سے شادی کب کر رہی ہیں‘ مداح نے فاطمہ ثنا شیخ سے سوال پوچھ لیا

’آپ عامر خان سے شادی کب کر رہی ہیں‘ مداح نے فاطمہ ثنا شیخ سے سوال پوچھ لیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے مداح ان سے سوال کر رہے ہیں کہ وہ کب اداکار عامر خان سے شادی کریں گی؟

رواں ماہ بھارتی اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ میں شادی کے 15 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔ طلاق کے بعد بھارت میں ٹویٹر پر عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کا نام ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔ صارفین طلاق کی وجہ عامر خان کے فاطمہ ثنا شیخ سے قریبی تعلقات کو قرار دے رہے تھے۔

اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ دو روز قبل جب اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے یہاں بھی عامر خان کا ذکر چھیڑ دیا۔ تصاویر پوسٹ ہوتے ہی ان پر کمنٹس آنا شروع ہوگئے جس میں مداحوں نے ایک ہی سوال کیا کہ وہ عامر خان سے کب شادی کر رہی ہیں؟

ایک مداح نے تصاویر پر تبصرے میں لکھا ’سجنا ہے مجھے سجنا (عامر خان) کے لیے‘۔ دوسرے مداح نے لکھا کہ وہ عامر خان اور فاطمہ ثنا کی شادی کے انتظار میں ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز 2016ء میں عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ سے کیا۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:عید الاضحی پر اناڑی قصائیوں سےگائے بے قابو ہوگئیں

ویڈیو:عید الاضحی پر اناڑی قصائیوں سےگائے بے قابو ہوگئیں

اسلام آباد میں سابق سفارت کار کی بیٹی قتل

اسلام آباد میں سابق سفارت کار کی بیٹی قتل