in

وزیراعظم کے ازبکستان والے بیان پرعلی گل پیرکی نقالی وائرل

وزیراعظم کے ازبکستان والے بیان پرعلی گل پیرکی نقالی وائرل

مختلف شخصیات کی مزاحیہ پیروڈی کیلئے معروف کامیڈین،گلوکارومیزبان علی گل پیر نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کا انتخاب کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ تاریخ کے طالب علم رہ چکے ہیں اور ازبکستان کی تاریخ یہاں کے باسیوں سے زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ اس بیان کی نقالی علی گل پیر نے ایسے دلچسپ اندازمیں کی کہ سوشل میڈیا صارفین محظوظ ہوئےبغیرنہ رہ سکیں۔

ویڈیو پرمنیبہ مزاری، اداکارہ انوشے اشرف سمیت دیگرمعروف شخصیات نے بھی تبصرے کیے۔

سوشل میڈیا پرعلی گل پیرکی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

علی گل پیر نے کرپشن ختم کرنے کا طریقہ بتا دیا

یہ پہلاموقع نہیں کہ علی نے وزیراعظم کے کسی بیان پرپُرمزاح ویڈیو بنائی ہو، اس سے قبل وہ 4 مارچ کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے کیے جانے والے خطاب پربھی ویڈیوشیئرکرچکےہیں۔

وزیراعظم، مہنگے انڈے اور علی گل پیر

گزشتہ سال انہوں نے انڈوں کی قیمت میں اضافے پروزیراعظم کے بیان کے تناظرمیں مہنگائی کا الزام مرغیوں کے سر دھردیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موجودہ ہائی برڈجنگ میں مزید تیزی آئی گی،شیخ رشید

موجودہ ہائی برڈجنگ میں مزید تیزی آئی گی،شیخ رشید

لاہور:ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےعید پر گلی محلوں کوصاف رکھنےکاعزم ظاہرکردیا

لاہور:ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےعید پر گلی محلوں کوصاف رکھنےکاعزم ظاہرکردیا