in

کیا ہیراپھیری 3 بنائی جارہی ہے؟

کیا ہیراپھیری 3 بنائی جارہی ہے؟

اداکار پاریش راول نے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا ہے کہ بالی ووڈ کی مشہورمزاحیہ فلموں میں سے ایک ہیرا پھیری کو تیسری بار پیش کیا جاسکتا ہے۔

فلم میں بابو بھیا کا معروف کردار ادا کرنے والے پاریش نے کہا کہ اس حوالے سے کام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک آپ کو خوشخبری ملے گی۔

ہیرا پھیری بالی ووڈ کی کامیاب ترین کامیڈی میں سے ایک ہے جسے کلاسک سمجھا جاتا ہے۔ فلم 2000 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار ، سنییل شیٹی ، اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

بے حد پسندیدگی کے بعد سال 2006 میں فلم کا سیکوئل ریلیز کیا گیا تھا۔

ان دونوں فلموں نے اتنی مقبولیت حاصل کی کہ اس کے کچھ مناظر پرمیمز تک بنائی گئیں ، خصوصا اکشے کمار اور پاریش راول کے مکالموں نے بھی خوب شہرت حاصل کی۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق ہیرا پھیری نے کبھی باکس آفس پر نمایاں کمائی نہیں کی اوراسے اصل مقبولیت ٹیلی ویژن پر نشر ہونے کے بعد ہی حاصل ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی:گھروں کی چھتوں پر قربانی کے جانور پالنے پر پابندی عائد

کراچی:گھروں کی چھتوں پر قربانی کے جانور پالنے پر پابندی عائد

لاہور:سخت گرمی کے بعد بارش،موسم خوشگوار

لاہور:سخت گرمی کے بعد بارش،موسم خوشگوار