in

عائشہ عُمرنے بھی شنیراکرم کےمشورے کی تائیدکردی

عائشہ عُمرنے بھی شنیراکرم کےمشورے کی تائیدکردی

شنیرااکرم کی جانب سے دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ باندھنے کی اہمیت اجاگرکرنے پرماضی میں ایسا نہ کرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔

اداکار نے شینیرا کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ، “پانچ سال پہلے میں نے کار حادثے میں ٹوٹنے والی اپنی 5 ہڈیوں کو بچا لیا ہوتا اگر میں نے سیٹ بیلٹ پہن رکھا ہوتا”۔

منال خان نے چند روز قبل انسٹاپرویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اوراحسن محسن اکرام گاڑی میں سیر و تفریح کررہے ہیں۔احسن کی فرمائش پرمنال مزاحیہ انداز میں بچوں کیلئے معروف گانا بےبی شارک ڈو ڈو ڈو سناتی ہیں تاہم انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھ رکھی۔

منال خان کوانجکشن سے خوفزدہ منگیترکی مدد پرتنقید کاسامنا

حفاظتی اقدامات کونظراندازکرنے پرردعمل ظاہرکرنے والی شنیرا نے سوال اٹھایاتھا کہ دونوں کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں ،کیا آپ دونوں کے لیے تھوڑا سا زیادہ ذمہ دار ہونا بہت مشکل ہے؟۔

شنیرا کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کرتے وقت سیٹ بیلٹ باندھیں اور اپنی نظریں روڈ پر رکھیں، معاف کرنا لیکن یہ گانا اس وقت بالکل بھی کیوٹ نہیں لگے گا جب منال خان اسے اسپتال میں گارہی ہوں گی۔

اسی بات کو مدنظررکھتے ہوئے عائشہ عمر نے بتایا کہ اب وہ ہمیشہ اس بات کاخیال رکھتی ہیں، فرنٹ سیٹ ہویا بیک، آپ کو ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عائشہ عمر کی سوشل میڈیا صارفین کو دھمکی

عائشہ عمر کی سوشل میڈیا صارفین کو دھمکی

افغان سفیر کی بیٹی نے موبائل کا ڈیٹا صاف کر کے حوالے کیا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہو رہی ہے شیخ رشید کا انکشاف

افغان سفیر کی بیٹی نے موبائل کا ڈیٹا صاف کر کے حوالے کیا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہو رہی ہے شیخ رشید کا انکشاف