in

اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کو فحش فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کو فحش فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کو فحش فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلم بنانے کے الزام میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے گرفتار کرلیا۔

ممبئی پولیس کے کمشنر ہیمنت نگرلے نے راج کندرا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج کندرا کے خلاف فروری 2021 میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے پھیلانے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ انہیں مقدمے کا مرکزی ملزم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ راج کندرا کے خلاف پولیس کے پاس کافی شواہد موجود ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راج کندرا آج کی رات جیل میں ہی گزاریں گے جہاں انہیں پراپرٹی سیل میں رکھا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے پولیس نے ایسے نو ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے اداکاروں کو مجبور کیا کہ وہ برہنہ مناظر عکسبند کرائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فحش اداکارہ پونم پانڈے نے راج کندرا اور ان کے ساتھی کے خلاف بمبئی ہائیکورٹ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اداکارہ کا الزام ہے کہ راج کندرا ان کے مواد کو معاہدہ ختم ہوجانے کے بعد غیر قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ دوسری جانب راج کندرا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’ باپ اور بہن نے میرے خوابوں کا خون کر دیا ‘ معروف امریکی گلو کارہ برٹنی سپیئرز کا بیان

’ باپ اور بہن نے میرے خوابوں کا خون کر دیا ‘ معروف امریکی گلو کارہ برٹنی سپیئرز کا بیان

شلپاشیٹی کےشوہرراج کندرافحش فلمیں بنانےکےالزام میں گرفتار

شلپاشیٹی کےشوہرراج کندرافحش فلمیں بنانےکےالزام میں گرفتار