in

’ باپ اور بہن نے میرے خوابوں کا خون کر دیا ‘ معروف امریکی گلو کارہ برٹنی سپیئرز کا بیان

’ باپ اور بہن نے میرے خوابوں کا خون کر دیا ‘ معروف امریکی گلو کارہ برٹنی سپیئرز کا بیان

’ باپ اور بہن نے میرے خوابوں کا خون کر دیا ‘ معروف امریکی گلو کارہ برٹنی …

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے اپنے والد اور بہن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نے میرے خوابوں کا خون کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 2008 میں برٹنی اسپیئرز کے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد سے عدالتی حکم پر ان کی نجی زندگی اور مالی امور سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار ان کے والد کو سونپا جاچکا ہے جبکہ ان کی جائیداد کی ذمہ داری ان کی بہن کے سپرد ہے۔والد اور بہن کے اس کنٹرول کے خلاف برٹنی سپیئرز کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے گزشتہ بدھ کے روز امریکی عدالت نے انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی مرضی سے وکیل مقرر کرسکتی ہیں۔مقدمے کی سماعت میں برٹنی نے اپنے والد جیمی اسپیئرز کی سرپرستی کو ”ظلم“ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی زندگی واپس چاہیے۔

برٹنی نے جون میں ایک عدالتی سماعت کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کو ان کی زندگی کا کنٹرول سنبھالے ہوئے 13 سال ہوچکے ہیں اور یہ ایک طویل عرصہ ہے۔برٹنی کا کہنا تھا کہ وہ تب تک سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کریں گی کہ جب تک ان کے والد ان کے پہننے، بولنے، کرنے اور سوچنے کے معاملات پر قابض رہیں گے۔

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا موجودہ ویکسینز کرونا کی نئی اقسام کیلئے کارگرہیں؟

کیا موجودہ ویکسینز کرونا کی نئی اقسام کیلئے کارگرہیں؟

اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کو فحش فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کو فحش فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا