in

 مجھے جنسی اعتبار سے حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر دکھایا جاتارہا معروف اداکارہ نے ہالی ووڈ کا شرمناک چہرہ بے نقاب کردیا

 مجھے جنسی اعتبار سے حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر دکھایا جاتارہا معروف اداکارہ نے ہالی ووڈ کا شرمناک چہرہ بے نقاب کردیا

 مجھے جنسی اعتبار سے حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر دکھایا جاتارہا، معروف اداکارہ …

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 36سالہ سکارلٹ جانسن ہالی ووڈ کی معروف ترین اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کئی شہرہ آفاق فلموں میں کردار نبھائے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ہالی ووڈ کا ایک ایسا سیاہ پہلو دنیا کو دکھا دیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ دی سن کے مطابق ایوینجرز کی پسندیدہ اداکارہ سکارلٹ جانسن نے اس انٹرویو میں بتایا ہے کہ کس طرح ہالی ووڈ کے اداکاروں کا ایک گروہ خواتین کو محض جنسیت کی کوئی چیز بنا کر پیش کرتا ہے۔

سکارلٹ ہالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی ابتداءکے متعلق بات کر رہی تھیں اور بتا رہی تھیں کہ اس عرصے میں انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ”ابتدائی دنوں میں میں نے جو جنگیں لڑیں، ان میں سے ایک جنگ یہ تھی کہ میں خود کو ایسے کرداروں سے بچا کر رکھوں، جن میں مجھے جنسی اعتبار سے حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر دکھایا جاتارہا۔ ہالی ووڈ کے کئی مرد ڈائریکٹرز تھے جو مجھے صرف ایسے ہی کردار دیتے تھے۔ اپنے کیریئر کی پہلی دہائی میں اور اس کے بعد بھی کچھ مرد ڈائریکٹرز نے مجھ پر ’ہائپرسیکشوئل‘ اداکارہ کا ٹھپہ لگائے رکھا۔ میں کبھی نہیں چاہتی تھی کہ میری ایسے جنسی کرداروں کے حوالے سے شناخت بنے چنانچہ اس کے لیے مجھے کٹھن جدوجہد کرنی پڑی۔“

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گھر سے نکالی گئی بوڑھی ماں گلی میں دم توڑ گئی

گھر سے نکالی گئی بوڑھی ماں گلی میں دم توڑ گئی

ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 5ہزار روپے تک اضافہ

ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 5ہزار روپے تک اضافہ