in

عمران اشرف کی خاتون مداح’موسیٰ’ بن گئیں

عمران اشرف کی خاتون مداح’موسیٰ’ بن گئیں

عمران اشرف اعوان کی ایک خاتون مداح نے ڈرامہ ‘رقص بسمل ‘ میں ان کے کردار موسیٰ جیسا انداز اپنا کرسبھی کرحیران کردیا۔

عمران اشرف نے کیپشن میں اسماء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حقیقی آرٹ ہے جو مجھے بیحد پسند آیا۔

اسماء نے بھی اپنے انسٹاگرام پرموسیٰ بننے کیلئے کیے جانے والے میک اپ کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلی بار اپنے نین نقش کو کسی اور کے چہرے میں تبدیل کرنے جیسا مخلتف کررہی ہیں۔

مستقبل میں بھی ایسا جاری رکھںے کا عندیہ دینے والی اسماء نے لکھا کہ وہ اس کا آغازرقص بسمل میں سب کے پسندیدہ عمران اشرف اعوان سے کررہی ہیں۔

حال ہی میں اختتام پزیرہونے والا یہ مقبول ڈرامہ شازیہ وجاہت اور مومنہ درید کی مشترکہ پروڈکشن تھا جس کی کاسٹ میں عمران اشرف کے علاوہ سارہ خان ، انوشے عباسی ، محمود اسلم ، سلیم معراج ، مومن ثاقب ، ندا ممتاز، فرقان قریشی اور گل رعنا شامل تھے۔

رقص بسمل کی کہانی ‘خدا اورمحبت ‘کے مصنف ہاشم ندیم نے تحریر کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

rape-

شيخوپورہ: خاتون کیساتھ ریپ کرنے والا جعلی عامل گرفتار

Shah Mahmood

وزیر خارجہ کا افغان ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ