in

امیتابھ بچن 52 سال پہلے کیسے دکھتے تھے؟

امیتابھ بچن 52 سال پہلے کیسے دکھتے تھے؟

امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کیلئے اپنی ایک دلچسپ یاد سے جڑی52 سال پرانی تصویر شیئر کی ہے۔

سونے پرسہاگاان کے دونوں کانوں میں سفید موتیوں کے آویزے بھی نمایاں ہیں۔

امیتابھ نے کیپشن میں بتایا کہ تصویر دراصل سال 1969 میں فلم ‘ریشماں اور شیرا ‘ کیلئے ان کے گیٹ اپ کا ٹیسٹ تھا جس میں وہ پاس ہوئے اور فلم کیلئے ان کا انتخاب کرلیاگیا۔

اداکار کی پوسٹ پران کے مداحوں کی بڑی تعداد کے علاوہ شوبزسیلیبرٹیز نے بھی تعریفی تبصرے کیے۔

بیشتر نے لکھا کہ نوجوانی میں امیتابھ بچن کی شکل اداکار سونو سود سے مشابہت رکھتی تھی۔

سنیل دت کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی یہ فلم ریشماں اور شیرا سال 1971 میں ریلیزکی گئی تھی جس کے مرکزی کرداروں میں امیتابھ بچن کے علاوہ وحیدہ رحمان اور ونود کھنہ شامل تھے۔

سنیل دت نے اس کامیاب فلم کی بہترین ڈائریکشن پرنیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یشمہ گل کی برقعے میں منڈی یاترا: ویڈیو

یشمہ گل کی برقعے میں منڈی یاترا: ویڈیو

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور مناظر

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور مناظر