in

یشمہ گل کی برقعے میں منڈی یاترا: ویڈیو

یشمہ گل کی برقعے میں منڈی یاترا: ویڈیو

یشمہ گل قربانی کے جانور کی خریداری کیلئے خود منڈی پہنچ گئیں، سوشل میڈیاپر اداکارہ کی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہیں جس میں وہ مناسب جانور کی تلاش میں ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں یشمہ کو برقعہ اوڑھے منڈی میں گھومتے دیکھا جاسکتا ہے جس کی وجہ غالبا اپنی شناخت چھپانا ہے۔

 یہ میرے بس کی بات نہیں، یشمہ گل اور نمرہ خان کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

اچھے جانورکی متلاشی یشمہ منڈی میں مختلف بیوپاریوں کے پاس جا کرمعلومات لے رہی ہیں۔

ایک بیل کی قیمت 10 لاکھ روپے سن کراداکارہ نے حیرانی سے وجہ پوچھی تو جواب میں بتایاگیا کہ اتنی زیادہ کی قیمت اس بیل کی خوبصورتی ہے، یہ الگ بات ہے کہ اس جواب نے یشمہ کو مزید حیرت سے دوچار کیا۔

مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس پروائرل ان ویڈیو کو یشمہ کے مداحوں سمیت صارفین نے خوب پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

تقریبا 2 ماہ قبل بھی یشمہ کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کی نانی نے شادی کرنے کے بدلے میں انہں 20 لاکھ روپے دینے کیلئے تیار تھیں۔

یشمہ گل کی شادی کیلئے نانی کی تگڑی آفر

یشمہ کے مقبول ترین ڈراموں میں پیار کے صدقے، گھر تتلی کا پر، شاہ رخ کی سہیلیاں، الف ، مجھے خدا پہ یقین ہے اور دیگر شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

LPG gas cylinder

تین روزمیں ایل پی جی کی قیمتوں میں تیسری باراضافہ

امیتابھ بچن 52 سال پہلے کیسے دکھتے تھے؟

امیتابھ بچن 52 سال پہلے کیسے دکھتے تھے؟