in

ماہرہ خان کو ’بوڑھی ‘کہنے پر اداکارہ عائشہ عمر کو غصہ چڑھ گیا 

ماہرہ خان کو ’بوڑھی ‘کہنے پر اداکارہ عائشہ عمر کو غصہ چڑھ گیا 

ماہرہ خان کو ’بوڑھی ‘کہنے پر اداکارہ عائشہ عمر کو غصہ چڑھ گیا 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عائشہ عمر نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان پر تنقید کرنے والی خاتون صارف کو کھری کھری سنا دیں۔گزشتہ روز گلیکسی لالی وڈ نامی انسٹاگرام پیج نے اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ زاہد احمد اور شہریار منور کی تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ یہ تینوں کسی شارٹ فلم کے لیے ایک ساتھ ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ خان تو سب کی ماما لگ رہی ہیں جب کہ ایک اور صارف نے تبصرہ پیش کیا کہ ماہرہ بوڑھی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ عائشہ عمر نے اس صارف کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں کیا برائی ہے؟ ماہرہ خان جیسی ظاہری طور پر خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ویسے ہی ان کا باطن بھی دلکش ہے، ہر جاندار کو قدرتی عمل سے گزر کر بوڑھا ہونا ہے۔عائشہ نے ساتھی اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اپنے الفاظ پر نظر ثانی کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی عمر، وزن، رنگ اور کپڑوں کو لے کر شرمندہ کرنا چھوڑ سکتے ہیں؟اداکارہ نے آخر میں نرم لہجہ اپناتے ہوئے خاتون صارف سے کہا کہ مجھے معاف کیجیے گا، میں محض آپ کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ سب نہیں کہنا چاہتی تھی لیکن اس قسم کے تمام کمنٹس دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا۔ 

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد میں لڑکے سے زیادتی ملزمان نے ویڈیو وائرل کردی

اسلام آباد میں لڑکے سے زیادتی ملزمان نے ویڈیو وائرل کردی

Kohat accident

کوہاٹ: مسافر کوچ اور ٹرک میں حادثہ، 6افراد جاں بحق