in

علیحدگی کے اعلان کے بعد عامر خان اور کرن راﺅ کی پہلی ڈانس ویڈیو سامنے آگئی

علیحدگی کے اعلان کے بعد عامر خان اور کرن راﺅ کی پہلی ڈانس ویڈیو سامنے آگئی

علیحدگی کے اعلان کے بعد عامر خان اور کرن راﺅ کی پہلی ڈانس ویڈیو سامنے آگئی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راﺅ کی طلاق کے اعلان کے بعد اکٹھے ڈانس کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ان دنوں لداخ کے گاﺅں واکھ میں موجود ہیں جہاں ان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ جاری ہے۔ یہ ویڈیو اسی فلم کے سیٹ پر بنائی گئی جس میں عامر خان اور کرن راﺅ ایک ساتھ ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔ 

عامر خان اور کرن راﺅ نے ویڈیو میں لداخ کا روایتی لباس ’کوس‘ اور ’سُلما‘ زیب تن کر رکھے ہوتے ہیں۔ ان کے ساتھ مقامی لوگ بھی رقصاں ہوتے ہیں۔ یہ لوگ لداخ کا مقامی رقص ’گمباسمشک‘ کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ عامر خان اور کرن راﺅ نے رواں ماں کے آغاز میں اپنی 15سالہ شادی ختم کرتے ہوئے طلاق کا اعلان کیا تھا۔ اپنے ویڈیو بیان میں عامر خان اور کرن راﺅ نے کہا تھا کہ ”ہم علیحدگی کے باوجود ایک خاندان کی طرح ہی رہیں گے۔“ 

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹک ٹاکرز پر تنقید کرنے والوں کو جنت مرزا نے کھری کھری سنادیں آئینہ دکھادیا

ٹک ٹاکرز پر تنقید کرنے والوں کو جنت مرزا نے کھری کھری سنادیں آئینہ دکھادیا

علیحدگی کے تین سال بعد بالآخر معروف گلوکارہ کی طلاق ہوگئی

علیحدگی کے تین سال بعد بالآخر معروف گلوکارہ کی طلاق ہوگئی