in

علیحدگی کے تین سال بعد بالآخر معروف گلوکارہ کی طلاق ہوگئی

علیحدگی کے تین سال بعد بالآخر معروف گلوکارہ کی طلاق ہوگئی

علیحدگی کے تین سال بعد بالآخر معروف گلوکارہ کی طلاق ہوگئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) علیحدگی کے تین سال بعد بالآخر امریکی گلوکارہ کیٹی پرائس اور کیرن ہیلر کے درمیان طلاق ہو گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق تین سال قبل ایک دوسرے سے الگ ہونے کے بعد دونوں معاملات کو حتمی شکل دیتے رہے۔ بالآخر رواں سال مارچ میں انہوں نے تمام معاملات طے کرنے کے بعد طلاق کے لیے درخواست دے دی اور اب وہ دونوں طلاق یافتہ ہو چکے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق الگ ہونے کے بعد 43سالہ سابق گلیمرس ماڈل کیٹی پرائس نے کارل ووڈز کے ساتھ تعلق قائم کر لیا تھا۔ اسی طرح کیرن نے بھی اپنی پارٹنر تلاش کر لی تھی۔ اب کیرن سے طلاق کے بعد کیٹی پرائس اپنے موجودہ پارٹنر کارل ووڈز کے ساتھ شادی کر سکتی ہیں۔ کیٹی کے نمائندے نے برطانوی اخبار دی سن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”طلاق کے بعد بھی کیٹی اور کیرن اپنے بچوں کی پرورش کے لیے دوستانہ تعلق قائم رکھیں گے۔ کیٹی اب کارل کے ساتھ اپنی شاندار شادی کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔“

مزید :

تفریح



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

علیحدگی کے اعلان کے بعد عامر خان اور کرن راﺅ کی پہلی ڈانس ویڈیو سامنے آگئی

علیحدگی کے اعلان کے بعد عامر خان اور کرن راﺅ کی پہلی ڈانس ویڈیو سامنے آگئی

کترینہ کیف کیلئے سلمان خان کا محبت بھرا پیغام

کترینہ کیف کیلئے سلمان خان کا محبت بھرا پیغام