in

علی خان نےماورہ کو’بالی ووڈ میں کام کی بھوکی’کہہ ڈالا

علی خان نےماورہ کو’بالی ووڈ میں کام کی بھوکی’کہہ ڈالا

نادیہ خان کے پروگرام میں شریک علی خان کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پرخاصا وائرل ہے جس میں انہیں مختلف سیلیبرٹیزکی تصاویر دکھاکر ان کے حوالےسے پوچھا جارہا ہے۔ اس سیشن میں علی نے ماورہ کو ‘بالی ووڈ میں کام کی بھوکی ‘ قرار دیا۔

ماورہ کی تصویر دیکھ کراداکار نے کہا ‘ چلبی ، حسین اور ہنگری (بھوکی)’ ، جس پر نادیہ نے ازراہ مذاق کہا کہ کیوں کھانا 4 بار، 8 بار کھاتی ہیں ؟۔ جواب میں اداکارکا کہنا تھا کہ جسامت سے لگتا نہیں لیکن کھاتی ہی ہوں گی، بالی ووڈ میں کام کرنے کی بھوکی ہیں۔

علی خان نے ماورہ کو بالی ووڈ میں کام دلوانے کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک پروجیکٹ ختم کیا ہی تھا کہ 2 دن بعد پروڈیوسرکا فون آیا کہ نئی فلم کیلئے نوجوان لڑکی کی ضرورت ہے، آپ جانتے ہیں تو میں نے ماورہ کا نام لیا اور وہ اس وقت بالی ووڈ میں ایک اچھی خاصی بڑی فلم میں کام کررہی ہیں۔

اس پرنادیہ نے کہا کہ زبردست، اس کا مطلب ماورہ کا نام آپ نےتجویزکیا، توعلی خان کا جواب تھا ‘ کام تو اللّٰہ دیتا ہے جی ‘۔

ماورہ حسین نے 2016 میں بھارتی فلم ‘صنم تیری قسم ‘میں کام کیا تھا جس میں ان کے مقابل ہرش وردھن رانے تھے۔

علی خان برطانوی نژاد پاکستانی اداکار ہیں جو پاکستان کے علاوہ بالی اور ہالی ووڈ میں بھی کام کرچکے ہیں۔ پاکستان میں ان کا حالیہ پراجیکٹ ویب سیریز ‘ عورت گردی ‘ہے جس میں ان کے مقابل جویریہ سعود ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی:قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے حکمت عملی تیار

کراچی:قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے حکمت عملی تیار

داسو واقعے کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات جلد مکمل کرلیں گے،شیخ رشید

داسو واقعے کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات جلد مکمل کرلیں گے،شیخ رشید