in

اداکارہ متھیرا نے سٹائل ایوارڈز شو کی حقیقت بتادی

اداکارہ متھیرا نے سٹائل ایوارڈز شو کی حقیقت بتادی

اداکارہ متھیرا نے سٹائل ایوارڈز شو کی حقیقت بتادی

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل متھیرا کا ماننا ہے کہ ایوارڈ شو میں جانے سے بہتر گھر پربیٹھے رہنا ہے۔

متھیرا کی نجی ٹی وی چینل کے ایک شو کے دوران  کی جانے والی گفتگو کا ویڈیو کلپ انسٹاگرام پر خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں سٹائل ایوارڈز اور اداکاروں کی مقبولیت سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کلپ میں متھیرا نے میزبان نعمان اعجاز کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ  کٹھ پتلی قسم کے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نظر آئیں، لیکن اگر آپ کو شہرت ملنی ہے تو وہ گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے۔متھیرا نے کہا کہ بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اداکاروں کو ایوارڈ میں دیکھ کر کہتے ہیں u look so pretty لیکن جب یہ اداکارائیں پیچھے مڑتی ہیں تو ان کے لیے انہی لوگوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ اوہ مائی گاڈ یہ کیوں ملی؟ لہٰذا میرے خیال میں اس سے بہتر ہے کہ انسان گھر پر بیٹھے اور ان سب چیزوں کو نظر انداز کرے۔

دوران شو متھیرا نے اپنے کیرئیر کی ابتدا اور موجودہ صورتحال سے متعلق بھی بات کی۔انہوں نے بتایا کہ جب پہلے شوبز میں آئی تھی تو ایک ڈر تھا لیکن اب کہتی ہوں اگر جواب دو گے تو اسی وقت جواب ملے گا کیوں کہ خوف خدا کا ہوتا ہے انسان کا نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز قبل ہم سٹائل ایوارڈز کی تقریب میں پہنے گئے ملبوسات کے باعث اداکارہ علیزے شاہ سمیت کئی اداکاراؤں کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو زندہ جلادیا

شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو زندہ جلادیا

پاکستان میں سام سنگ موبائل کی تیاری شروع

پاکستان میں سام سنگ موبائل کی تیاری شروع