in

جب نادیہ خان اورہانیہ عامرکو’جیون ساتھی ‘بنادیاگیا

جب نادیہ خان اورہانیہ عامرکو’جیون ساتھی ‘بنادیاگیا

اداکارعمران عباس ، نادیہ خان کے ماننگ شو میں شریک تھے جہاں انہوں نے بتایا کہ وکی پیڈیا پران سے متعلق دی گئی 80 فیصد معلومات گمراہ کن ہیں،جبکہ نادیہ نے بھی اپنے ناظرین کو مشورہ دیا کہ اس سائٹ کو اپنی زندگیوں سے نکال دیں کیونکہ یہ ایک مذاق کے علاوہ کچھ نہیں۔

نادیہ نے عمران سے سوال کیا کہ مجھے تو حال ہی میں پتہ چلا کہ وکی پیڈیا ایک مذاق ہے، آپ کو کیسے پتہ چلا؟ جواب میں اداکار نے کہا کہ بہت سی ایسی باتیں ہیں جیسا کہ لکھا ہوا ہے میں لاہورمیں پیدا ہوا۔ میرے والدین کرکٹرہیں۔میری عمربھی 7 سال بڑھا کرزیادہ لکھی ہوئی ہے ۔

اداکار نے ازراہ مذاق کہا کہ لگتا ہے شاید کوئی ایک بندہ ہے جس نے سوچ رکھا ہے کہ اس کا کیریئر وکی پیڈیا کے ذریعے ختم کرنا ہے۔

جواب میں نادیہ نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمرتو بھگت ہی رہے ہیں لیکن وکی پیڈیا پرہانیہ عامرکو میرا ” شریک حیات” بتایاگیا ہے جس پرعمران نے ہنستے ہوئے کہا کہ بہت ہی کوئی لبرل آدمی ہے۔

نادیہ نے بتایا کہ ہانیہ کی پروفائل میں میرا نام ان کے جیون ساتھی کی حیثیت سے درج ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ میں نے اسے تبدیل بھی کیا لیکن 24 گھنٹوں کے اندر کسی نے پھرایسا لکھ دیا اور ایساکوئی 20، 25 بار ہوچکا ہے۔

نادیہ نے مزید کہا کہ میں تو ہنس رہی ہوں لیک ہانیہ کو پتہ بھی ہے یا نہیں۔

اس سے قبل فروری 2021 میں ہانیہ عامربھی وکی پیڈیا پراپنے پروفائل میں غلط تاریخ پیدائش کا شکوہ کرچکی ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس شخص نے بھی ایسا کیا ہے، اسے خدا کو جواب دینا پڑے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناکےمثبت کیسز:شرح 6.1 فیصدتک بڑھ گئی

کروناکےمثبت کیسز:شرح 6.1 فیصدتک بڑھ گئی

Ehsas program cash

پتوکی: رقم سے ہزاروں روپے کٹوتی کرنے والے 4ملزمان گرفتار